22 November 2018 - 15:22
News ID: 437716
فونت
سید عباس عراقچی :
سید عباس عراقچی نے کہا کہ یورپ ایران جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے سنجیدہ نظر آرہا ہے ۔
سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو بچانے سے متعلق یورپی یونین بالخصوص معاہدے کے تین یورپی ممالک سنجیدہ اور پُرعزم نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے ایران اور فرانس کے درمیان حالیہ سیاسی مشاورت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ ان مذاکرات کا اصل ایجنڈہ ہے جس پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے یورپی ممالک سیاسی طور پر سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی حکام کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ یورپ، ایران کے ساتھ بینکاری اور مالیاتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لئے موثر حکمت عملی اور میکنزم کے اجرا کو یقینی بنائے۔

سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی حکام کو بتایا گیا کہ جوہری معاہدہ ایک عالمی سمجھوتہ ہے لہذا اس میں شامل فریقین کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد بھی ان کی ایک عالمی ذمے داری ہے۔

انہوں نے ایران فرانس سیاسی مشاورت کے نتائج کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانسی وفد نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ یورپ کے مالیاتی میکنزم SPV اور دیگر متعارف کئے جانے والے طریقوں سے متعلق نئی تجاویز پر کام ہورہا ہے۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے مزید بتایا کہ فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ خطے میں ایران کے کردار اور میزائل پروگرام سے متعلق اختلافات کے باوجود فرانسیسی صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے کو دوطرفہ معاملات کے ساتھ نہ جائے جس کا ایران نے خیرمقدم کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کی دفاعی طاقت بالخصوص میزائل سرگرمیاں ملک کے دفاع کا ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ناگزیر ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬