09 December 2018 - 13:13
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 438857
فونت
ناشناس افراد کے ذریعہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہونے والی محفل میلاد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ۶ افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام دشمن عناصر دہشت گردوں نے پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہونے والی محفل میلاد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی دھماکے کے 6 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، خاتون کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے، دیگر زخمیوں میں بابر، شہریار، حسن، فیضان اور احمد شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بابر اور شہریار انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ شہریار کا تعلق ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات سے ہے جبکہ بابر خالد مقبول صدیقی کا کوآرڈینیٹر ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی معطل  ہو گئی، زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ جوہر موڑ سے جوہر چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کریکر حملے کی جگہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، رینجرز اور پولیس موجود ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬