12 December 2018 - 13:18
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 438879
فونت
امریکا نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
پاکستان اور  امریکا کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں چین، سعودی عرب، میانمار، اریٹیریا، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں اور انہیں اس حوالے سے خاص تشویش والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔

ہرسال پیش کی جانے والی رپورٹ کانگریس کا ایک معمول کا حصہ ہوتی ہے جس کی تفصیلات امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بتائی ہیں اور کہا ہے کہ تمام ممالک کو اس ضمن میں ایک برس تک واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

امریکہ ایسے میں ان ممالک کو واچ اینڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے کہ جب خود امریکہ عالمی اور علاقائی سطح پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے، مختلف ممالک کے امور میں بے جا مداخلت کرنے اور اسی طرح دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت و مدد کرنے  کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬