25 December 2018 - 12:44
News ID: 438967
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے شام سے امریکی انخلاء سے متعلق کہا ہے کہ امریکہ کی اس نیت پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
ظریف و بشار الاسد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام سے امریکی انخلاء سے متعلق کہا ہے کہ امریکہ کی اس نیت پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا.

انہوں نے شام سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ شام میں امریکی موجودگی شروع سے ہی غیرقانونی تھی.

انہوں نے مزید بتایا سے امریکہ نے شام میں آکر نہ صرف کشیدگی پیدا کی بلکہ وہ بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود داعش کے خلاف جنگ نہ لڑسکا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق یورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے سستی سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے یورپی طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یورپی ممالک عملی اقدامات اٹھائیں دوسری صورت میں ایران مزید انتظار نہیں کرے گا۔

محمد جواد ظریف نے ترکی کی جانب سے شام میں فوجی آپریشن شروع کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ترک دوستوں کو بتایا ہے کہ دمشق حکومت کی رضامندی کے بغیر شام میں کسی بھی غیرملکی فوج کی موجودگی غیرقانونی ہے اور اس سے شامی بحران کے حل میں کو‏ئی مدد نہیں ملے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬