01 January 2019 - 11:31
News ID: 439025
فونت
ارمینین بشپ سیپان :
اصفہان اور جنوبی ایران کے ارمینین بشپ سیپان کاشاجیان نے کہا ہے کہ مغربی پروپیگنڈے کے برخلاف ایران میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنی مذہبی رسومات آزادانہ طور پر ادا کرتے ہیں۔
 ارمینین بشپ سیپان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے ماطابق اصفہان اور جنوبی ایران کے ارمینین بشپ سیپان کاشاجیان نے کہا ہے کہ مغربی پروپیگنڈے کے برخلاف ایران میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنی مذہبی رسومات آزادانہ طور پر ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے ارنا سے گفتگو میں حکومت ایران کی جانب سے ایران میں مذہبی اقلیتوں کی رسومات پر بندشوں کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ کے غلط پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں دیگر مذاہب کے پیروکاروں پر پابندی کے بارے میں پروپیگنڈے کے جھوٹا ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایرانی حکام بڑی طاقتوں کے زیر اثر نہیں رہنا چاہتے۔

بشپ سیپان کاشاجیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں ارمینین عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان ہمیشہ اچھی رواداری قائم رہی ہے، کہا کہ یہ خوشگوار روابط ہمیشہ جاری رہیں گے۔

انھوں نے نئے عیسوی سال کے آغاز کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دو ہزار انّیس میں دنیا کے لوگ ایران کے بارے میں پوری معلومات کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کریں اور ایران کے بارے میں پہلے سے کوئی فیصلہ نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ ایران کا سفر کریں اور ثقافتی اقدار کا قریب سے مشاہدہ کریں اور مخالفین کے ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬