03 January 2019 - 14:16
News ID: 439047
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری:
مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں آخری امام کے ظہور کے لیے تیزی سے امور سرانجام دینے ہیں، اس راہ کے ہر پتھر کو جو رکاوٹ ہے اسے خود ہٹانا ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے وفد سے مختلف کامیاب تحریکوں میں خواتین کا کردار کے عنوان سے خطاب کیا۔

انہوں نےکہاکہ ہماری خواتین کے لئے رول ماڈل کے بطور عام خواتین نہیں بلکہ اسوہ سیدہ ع اور کارِ زینبی ع ہے۔ شھزادی فاطمۃ ع کہہ سکتی تھیں کہ یا علی ع میں گھر میں رہ کر امورِ خانہ داری اور بچے سنبھالتی ہوں آپ حق کے لیے آواز اٹھائیں مگر دنیا نے دیکھا امورِ خانہ داری کو کمال پر سرانجام دینے والی بیبی نے ایک لمحے کےلئے بھی گوارہ نہ کیا کہ علی ع تنہا میدان حق میں رہ جائیں، بلکہ شھزادی ہر ہر قدم پر بھرپور ساتھ دیتی ہیں،کبھی حوصلہ بڑھاتی ہیں تو کبھی دربار میں بھی جاکر فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرماتی ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ سیدہ س میدانِ عمل میں ثابت قدمی کیساتھ وقت کے امام کی بھرپور نصرت کرتی ہیں۔پھر اسی انداز میں تربیتِ ثانی زہرہ شھزادہ زینبِ کبرا س نظر آتی ہیں۔اتنی شھادتوں، مصیبتوں، آلام و مصائب، قید و بند کی سختیاں کھلتی ہوئی، یتمیم بچوں اور بے سہارا بیبیوں کا حوصلہ بڑھاتی سر برہنہ بے کجاوہ اونٹوں پر سوار، سفر طے کرکے مملکت ظالم شام میں تشریف لاتی ہیں اور بھرے دربار میں ظلم اور اسکے ظلم کو ہمیشہ کے لیے ذلیل و رسواء کر دیتی ہیں۔قیامت تک کے لیے بے نقاب کر دیتی ہیں اور قیامت تک آنے والی نسلوں کو پیغام دے جاتی ہیں۔کربلا آج بھی جاری و ساری ہے۔

ہمیں آخری امام کے ظہور کے لیے تیزی سے امور سرانجام دینے ہیں، اس راہ کے ہر پتھر کو جو رکاوٹ ہے اسے خود ہٹانا ہے۔

آخر میں دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی اور ملک وملت کے ترقی کی دعا کے پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬