14 January 2019 - 13:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439525
فونت
مقابلوں کے انچارج حمود دبوس کے مطابق «الخرافی» مقابلوں میں اب تک ۲۰۰۰ کویتی اور غیر ملکی قرآء نام لکھوا چکے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی mugtama.com سے رپورٹ کے مطابق، مقابلوں کی کمیٹِی کے انچارج ناصر حمود دبوس کا کہنا ہے کہ قومی قرآنی مقابلہ بعنوان«الخرافی» میں اب تک ۲۰۰۰ امیدوار نام لکھوا چکے ہیں جبکہ سات فروری تک نام لکھا جاسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ مقابلوں کے ہمراہ سماعت و بصارت سے محروم اور دیگر اسپشل افراد کے مقابلے بھی مختلف اداروں کے تعاون سے منعقد ہونگے۔

دبوس کا کہنا تھا: مقابلوں میں تمام نوجوان، جوان اور بزرگ افراد کویتی شہری اور کویت میں مقیم دیگر ممالک کے شہری شرکت کرسکتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا: نونهالان آٹھ سال سے کم عمر کے بچے حزب ۵۹ اور ۶۰ همراه تجوید و حسن اداء، پندرہ سال سے کم عمر کے بچے پہلے پارے کے حفظ، پچیس سال سے کم عمر کے جوان تین پاروں اور دیگر افراد پانچ پاروں کے حفظ میں نام لکھوا سکتے ہیں۔

دبوس کے مطابق کامیاب حفاظ کرام کو قیمتی اور بہترین انعامات دیے جائیں گے، کویتی شہری اور دیگر افراد مذکورہ تاریخ تک

www.kharafiquran.com ایڈرس پر نام لکھوا سکتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں