15 January 2019 - 13:36
News ID: 439532
فونت
محمد جواد ظریف :
عراقی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور عراق کو خطے میں کلیدی اور موثر پوزیشن حاصل ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر ہیں کل رات عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے مشترکہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 

عراق کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے بحرانوں پر قابو پانا، خطے کے ممالک کی بہت بڑی ذمہ داری ہے جنہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہیے ۔

عراقی صدر صالح نے مزید کہا کہ خطے کی نازک اور مشکل صورتحال کے تناظر میں خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششوں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام قائم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی تعمیرنو سمیت مختلف شعبوں میں عراقی عوام اور حکومت کےساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے اسپیکر سے ملاقات کی اس ملاقات میں عراق کے اسپیکر نے کہا کہ عراق، ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تیار ہے۔

عراق کے اسپیکرالحبوسی کا کہنا تھا کہ عراق مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا عراق دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ توازن، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات قائم کرنے کا خواشمند ہے اور عراق کے ساتھ تعلقات کا باب،خطے کے تمام ممالک کے لئے کھلا ہے

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے سیاسی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیاں تعاون کے فروغ پر آمادگی کا اظہار کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی، عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم، صدر مملکت عراق برھم صالح، اعلی سیاسی اور مذہبی رہنما بشمول عمار حکیم کے ساتھ ملاقاتیں کیں.اس کے علاوہ ظریف نے ایران عراق مشترکہ تجارت فورم سے خطاب بھی کیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬