20 January 2019 - 17:20
News ID: 439567
فونت
علی لاریجانی :
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران کے انگریزی نیوز چینل پریس ٹی وی کی خاتون رپورٹر کے خلاف امریکہ کا رویہ عالمی میدان میں ان کی جھوٹی پالیسی کی علامت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے انگریزی نیوز چینل پریس ٹی وی کی خاتون رپورٹر کے خلاف امریکہ کا رویہ عالمی میدان میں ان کی جھوٹی پالیسی کی علامت ہے۔


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے انگریزی نیوز چینل پریس ٹی وی سے منسلک خاتون امریکی رپورٹر ''مرضیہ ہاشمی'' کے خلاف امریکہ کا غیر قانونی رویہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


لاریجانی نے کہا کہ اگر یہ واقعہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پیش آیا تھا تو امریکیوں نے ایران کے خلاف انسانی حقوق کے دفاع کے بے بنیاد دعوی کئے ہیں۔


یاد رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو گزشتہ ہفتے سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا۔


خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق، مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا۔


انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬