24 January 2019 - 23:03
News ID: 439606
فونت
انتونیو گوترس :
انتونیو گوترس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے وقت کا سب سے اہم مسئلہ ہے،جس میں ہم ناکام ہورہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ناکام ہورہی ہے۔

ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوترس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے وقت کا سب سے اہم مسئلہ ہے،جس میں ہم ناکام ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس رجحان کو مکمل طور پر بدلنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ مہینے پولینڈ میں پیرس موسمیاتی معاہدے میں پیش رفت کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ پر امید نہیں قومیں موسمیاتی تبدیلی کا ضروری حل تلاش کریں گیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سیاسی دلچسپی اور ایسی حکومتوں کی ضرورت ہے جو یہ سمجھتی ہیں کہ یہ ہمارے وقت کی اہم ترین ترجیح ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیرس معاہدےسے دستبردار ہوچکے ہیں اور برازیل کے نئے صدر جائر بولسونارو بھی یہی ارادہ رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پیرس میں کیے گئے وعدے کافی نہیں تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬