29 January 2019 - 11:55
News ID: 439636
فونت
سید عباس عراقچی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی حکومت کی جارحانہ پالیسی مشرق وسطی میں موجودہ عدم استحکام کی اصل وجہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور  اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے دورہ آسٹریا کے موقع پر خاتون وزیر خارجہ کرین کنیسلKarin Kneissl کے ساتھ ملاقات میں مشرق وسطی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی منفی پالیسیوں سے آج پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق آسٹرین حکومت کے مؤقف کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کا جلداز جلد نفاذ ناگزیر ہے جس سے ایران کو معاشی مفادات حاصل ہوں۔

فریقین نے اس موقع پر ایران آسٹریا تعلقات، یورپ کے مخصوصی مالیاتی نظام SPV، جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی کاوشوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال بشمول شام، فلسطین، لبنان اور یمن سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

خاتون آسٹرین وزیر خارجہ نے تہران ویانا تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کے مقاصد کے حصول کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کو جاری رکھنا چاہئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬