05 February 2019 - 18:42
News ID: 439690
فونت
پوپ فرانسس :
کیتھولک چرچ کے سربراہ نے کہا کہ یمن سمیت خطے میں جاری جنگوں کا خاتمہ، انصاف اور شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی کی ضرورت یے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کا دورہ کرنے والے تاریخ کے پہلے کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس نے خطے میں جاری جنگوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ مختلف عقائد کے حامل شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق فراہم کیے جائیں۔

پوپ فرانسس نے ابو ظہبی میں قاہرہ کی جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی جس کے بعد بین المذاہب اجلاس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یمن سمیت خطے میں جاری جنگوں کا خاتمہ، انصاف اور شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے تمام مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ لفظ جنگ کو منظوری دینے والے ہر پہلو کو مسترد کرنا ان کا فرض ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ میں خاص کر یمن، شام، عراق اور لیبیا کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬