07 February 2019 - 18:48
News ID: 439708
فونت
عبداللہ عبداللہ :
افغان چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کا مؤقف قابل تعریف ہے.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹیو ''عبداللہ عبداللہ'' نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کا مؤقف قابل تعریف ہے.

ان خیالات کا اظہار عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان مسئلے پر ایرانی مؤقف اور کردار افغان عوام اور حکومت کی خواہشات کے مطابق ہے۔

انہوں نے انقلاب کی سالگرہ بر سپریم لیڈر ایران، حکومت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جہاد کے دوران بانی انقلاب ایران نے افغان عوام کی حمایت کی تھی جو ہماری نظر میں انتہائی قابل قدر ہے۔

افغان چیف ایگزیکٹیو نے مزید کہا کہ افغان جہاد کے دوران ایران پر غیرمنصفانہ جنگ مسلط کردی گئی تھی جس کا مقصد افغان عوام کی حمایت نہ کرنے کے لئے ایران پر دباؤ ڈالنا تھا مگر امام خمینی (رح) نے یہ فیصلہ کیا اور حکم دیا کہ افغان عوام کی جہاد کی حمایت کو ترجیح دی جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬