12 February 2019 - 21:56
News ID: 439750
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : حالیہ پارلیمانی انتخابات میں عوامی ووٹ کی مبنی پر قائم ہونے والی نئی حکومت اس ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی قیادت اور قوم کو نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محمد جواد ظریف پیر کے روز لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران لبنان میں نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں عوامی ووٹ کی مبنی پر قائم ہونے والی نئی حکومت اس ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

محمد جواد ظریف نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے.

سعد الحریری نے بھی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : ہم ایران کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتے پہلے سعد الحریری کی قیادت میں لبنان کی نئی حکومت قائم کی گئی۔/۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬