محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، دمشق حکومت کی باضابطہ دعوت پر شام میں موجود ہے جبکہ قابض اسرائیل شام اور لبنان کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کرتا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ صہیونیوں کی جانب سے لبنان اور شام کی فضائی حدود اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
انہوں نے خطے میں صہیونی مہم جوئی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام پر صہیونی دراندازی مہم جوئی ہے۔
ظریف نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے مہم جوئی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ ایک خطرناک مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، دمشق حکومت کی باضابطہ دعوت پر شام میں موجود ہے جبکہ قابض اسرائیل شام اور لبنان کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کرتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور ناجائز صہیونی ریاست کے درمیان فوجی محاذ آرائی کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسا کچھ نہیں دیکھ رہا تاہم اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے