26 February 2019 - 14:01
News ID: 439855
فونت
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے دورہ عراق کے موقع پر قومی تحریک حکمت کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ''سید عباس عراقچی'' نے دورہ عراق کے موقع پر قومی تحریک حکمت کے سربراہ ''سید عمار حکیم'' کے ساتھ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، عراقچی اور عمار حکیم نے اس موقع پر ایران عراق تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

سید عباس عراقچی نے ایران عراق سیاسی مشاورت کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بغداد کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس نشست کے علاوہ وزیراعظم عراق عادل عبدالمہدی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬