03 March 2019 - 06:27
News ID: 439885
فونت
سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کو معتدل رویہ اور شدت پسندی کے خلاف نظریہ کی وجہ سے ملک کی ہندو دہشت گردوں نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق ہندوستان کے سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کو معتدل رویہ اور شدت پسندی کے خلاف نظریہ کی وجہ سے ملک کی ہندو دہشت گردوں نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں۔

مرکنڈے کاٹجو نے ذہنی پختگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی قوم کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ جب میں نے پاکستان کی برائی کی تھی تو کسی ایک پاکستانی نے بھی مجھے برا بھلا نہیں کہا لیکن عمران خان کی تعریف کرنے پر بھارتی ہندو انتہا پسند میرے پیچھے پڑ گئے۔

انہوں نے بیان کیا کہ مجھے غدار، پاگل اور کیا کچھ نہیں کہا بلکہ یہاں تک کہا کہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جاؤ کہنے لگے ۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان کے قوم سےخطاب پر کاٹجو نے کہا تھا کہ پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن ٹی وی پر تقریر کے بعد اُن کا مداح ہوگیا ہوں۔

سابق بھارتی جج نے آج فیس بک پوسٹ میں ایک بار پھر عمران خان کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کی پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون اور مذاکرات کی پیشکش بہت مناسب ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬