رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے عرب پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے اختتامی اعلامیہ کی اس شق کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے روکا گيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کرسکتے۔
اردن کی پارلیمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خلاف ہیں اور عرب پارلیمانی رہنماؤں کا اعلامیہ بھی اسی روشنی میں مرتب کیا جاتا ہے لیکن سعودی عرب، مصر اور امارات نے اس کی مخالفت کرکے اپنے عوام کی مرضی کے خلاف اور اسرائیل کی مرضی کے مطابق عمل کیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں کھل کر امت مسلمہ کا سرمایہ امریکہ اور اسرائیل پر خرچ کررہا ہے۔
سعودی عرب کی اس عظیم خیانت پر امت مسلمہ کے سیاستداں اور دانشور خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں اور پیسوں کی لالچ میں آکر کوئی بھی حق بات کہنے اور فلسطینی مظلوموں کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/