21 March 2019 - 13:36
News ID: 440029
فونت
رجب طیب اردوغان :
ترکی کے صدر نے کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔

ترک صدر نے امریکی اخبارمیں لکھے گئے آرٹیکل میں نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے اور دیگر مسائل پر بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت لیڈر میں دہشت گردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہا ہوں کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترک صدر نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے لکھا کہ مغربی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد کے حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬