28 March 2019 - 13:58
News ID: 440061
فونت
عباس علی کد خدائی :
ایران کی گارڈین کونسل کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کو کسی دوسرے ملک کی زمین اسرائیل کے حوالے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی گارڈین کونسل کے ترجمان عباس علی کد خدائی نے امریکی صدر ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ امریکی عوام کے لئے شرمندگی اور ذلت کا باعث بن گئے ہیں۔

انھوں نے جولان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے امریکی صدر کے اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو کسی دوسرے ملک کی زمین اسرائیل کے حوالے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

کد خدائی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے 14 ارکان بھی امریکی صدر کے اس اقدام کے خلاف ہیں۔ امریکی صدر امریکی عوام کے لئے شرمندگی کا باعث بن گئے ہیں

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬