رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد عراقی عوام نے سیلاب متاثرین کیلئے ضروری سامان سمیت مالی امدادوں کی فراہمی سے ان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
عراق کی اسلامی تحریک نجبا کی دعوت سے عراقی عوام نے "جنگ کے دوران ہمیں مدد کی ہے لہذا سیلاب حادثے کے دوران ان کو مدد کرنے کا وقت آگیا ہے" کے عنوان سے ایک کیمیپن قائم کی ہے جس میں عراق کے مختلف گروہوں نے شرکت کی ہے۔
عراق کے مختلف صوبوں بشمول بغداد، بصرہ، نجف، کربلا، دیوانیہء دیالہ، بابل،میسان،مثنی، ذیقار اور صلاح الدین میں قائم تحریک نجبا کے دفاتر عراقی عوام کی امدادوں کو وصول کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف صوبوں میں شدید بارش کی وجہ سے خراب صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ گلستان، مازنداران اور شیراز کے صوبوں میں کئی علاقے سیلاب کا شکار ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے تسلسل کی وجہ بعض جنوبی اور مغربی صوبوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔