01 April 2019 - 14:49
News ID: 440076
فونت
بھاری اکثریت سے؛
علامہ ناصرعباس جعفری کو چوتھی بار بھاری اکثریت کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکریٹری کے عنوان سے متنخب کرلیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ناصر عباس جعفری چوتھی مرتبہ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین منتخب ہوگئے ہیں۔ انتخابی عمل اسلام آباد میں ہونے والے مرکزی کنونشن جانثار امام مہدی میں پورا ہوا۔

شوریٰ عالی کے سرپرست حجت الالسلام والمسلمین علامہ صلاح الدین نے مرکزی سیکرٹری جنرل کا اعلان کیا ۔

علامہ ناصر عباس نے شوریٰ عمومی کے کل 250 ووٹوں میں سے 216 ووٹ لیے اس طرح وہ مزید 3 سال کیلئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

مرکزی شوریٰ عمومی میں تین نام پیش کیے گئے تھے، جن میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال اور علامہ سید حسنین گریزی کا نام شامل تھا۔ انتخاب عمل میں ڈھائی سو افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬