11 April 2019 - 15:53
News ID: 440147
فونت
امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی خاطر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یہ بیان سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کے مفادات کی خاطر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

 اس سے پہلے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے ان کی درخواست پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام اس فہرست میں شامل کیا ہے جنہیں امریکہ دہشت گرد سمجھتا ہے۔

 بہت سے امریکی سیاستدانوں اور تجزیہ نگاروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے ممکنہ نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمین  نے کہا ہے کہ  ٹرمپ کے اس اقدام سے مشرق وسطی میں موجود امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے بھی ٹرمپ کے اس اقدام کے جواب میں مشرق وسطی میں موجود امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ اور اس سے وابستہ فوجیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬