رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قومی یوم خلیج فارس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کا نام و نشان ازل تک رہے گا کیونکہ یہ ہمارے لئے شہ رگ کا مقام رکھتا ہے۔
محمد جواد ظریف نے خلیج فارس کی کلیدی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سمیت دنیا کی شہ رگ ہے اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خلیج فارس، ہمیشہ خلیج فارس ہی رہے گا نہ میکسیکو کی خلیج۔
ظریف نے کہا کہ خلیج فارس اور خلیج میکسیکو کے درمیان فرق ہے کیونکہ سعودی عرب اور کویت کی حکومتیں خلیج فارس کو خلیج فارس کے نام سے جانتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایران میں ہر سال 30 اپریل کا دن، خلیج فارس کے قومی دن کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔30 اپریل 1622 کو ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں پرتگالیوں کو شکست دے کر انھیں اس خطے سے نکال دیا اور اس دن سے خلیج فارس ایران کے زیر انتظام ہے۔