05 May 2019 - 22:45
News ID: 440325
فونت
اسرائیل کے داخلی امور کے وزيراریبیہ درعی فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے میزائل حملوں سے بچنے کے لئے گھر میں بنائی گئی پناہ گاہ میں چھپ گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے داخلی امور کے وزيراریبیہ درعی فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے میزائل حملوں سے بچنے کے لئے گھر میں بنائی گئی پناہ گاہ میں چھپ گئے۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی وزير نے بئر السبع شہر میں اپنے گھر کی پناہ گاہ سے اپنا اور اپنے اہلخانہ کا فوٹو شائع کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے کے جواب میں اس شہر پرمیزائل فائر کئے تھے ۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے پہلی بار بئر السبع شہر کو میزائلوں سے نشانہ بانیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہادی تنظیموں کے راکٹ حملوں میں بئرالسبع میں 1 جبکہ عسقلان میں 3 صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہ اسدود، اسرائیل کا ایٹمی پلانٹ ڈیمونا ، حیفا ریفائنری اور بن غورین ایئر پورٹ اس کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬