فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت عالمی رائے عامہ کے دباو کی وجہ سے جنگ بندی پر مجبور ہو گئی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں اقوام متحدہ اور مصر کی کوششوں سے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی گروہوں اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہو گئی جس کا اطلاق آج صبح سے ہو گا۔
جنگ بندی سے قبل فلسطینی ذرائع نے کہا تھا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو قبول نہ کرتے ہوئے حماس اور جھاد اسلامی کے وفد نے قاہرہ میں کہا تھا کہ اس سے قبل اسرا ئیل کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی پر غیر مشروط طور پر عمل در آمد ہونا چاہئیے۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران تقریبا 600 میزائل غزہ سے صیہونی علاقوں پر داغے گئے۔ جس میں 4 صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ
غزہ پر اسرائیلی گولہ باری سے 4 ماہ کے بچے اور حاملہ خاتون سمیت 27 فلسطینی شہید اور170 فلسطینی زخمی ہوئے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے