
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کی کوئی بھی کوشش ایسا کرنے والوں کی خودکشی کے مترادف ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر امریکہ نے ہمارے خلاف نئی محاذ آرائی کا آغاز کیا تو ہم اپنے مفادات کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے بھی کہا کہ جب یورپ، ایٹمی معاہدے کا پابند ہے ایران بھی اس معاہدے کی پابندی کرتا رہے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی مالیاتی مکینیزم انسٹیکس کا ایرانی ورژن ساتما کے نام سے قائم کر دیا گیا ہے اور ایران نے اس کی اطلاع یورپ کو دے دی ہے۔
انہوں نے کہ روس اور ترکی نے بھی انسٹیکس جیسے نئے مالیاتی نظام کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس نظام سے دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔