محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران کشیدگی نہیں چاہتا لیکن وہ اپنے دفاع کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک گفتگو کے دوران امریکا کی جنگ پسندانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے اور امریکا بلاسبب ایران کے ساتھ کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کشیدگی نہیں چاہتا لیکن اپنے دفاع کے لئے ہرطرح سے تیار ہے۔
انہوں نے اپنے دورہ ہندوستان کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، ایران کا تجارتی شریک ملک ہے اور مختلف میدانوں میں ہندوستان کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان خصوصی مالیاتی سسٹم پہلے سے ہی تیار کیا گیا تھا اور اس سے دونوں ملکوں کے تعاون کے لئے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان ایرانی تیل کے بڑے خریدار ملکوں میں سے ایک ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے