30 May 2019 - 12:10
News ID: 440487
فونت
ڈاکٹر استاد حبیب اللہ :
تاجکستان کے معروف سیاسی و دینی راہنما نے کہا: تاجکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال قابل اطمینان نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قم المقدس میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم عدالت ملل کے زیر انتظام "علاقائی ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی اور سعودی عرب کا کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے معروف سیاسی و دینی راہنما ڈاکٹر استاد حبیب اللہ نے کہا : تاجکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال قابل اطمینان نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حال ہی میں وحدت جیل میں داعش کے ہاتھوں کے شہید ہونے والے معروف اسکالر حجت الاسلام سید قیام الدین غازی کے داعش کے ہاتھوں بیہمانہ قتل تاجکستان حکومت کی نااہلی اور بے بسی ہے ۔

تاجکستان کے معروف سیاسی و دینی راہنما نے کہا: وسطی ایشیاء سمیت اکثر اسلامی ممالک میں سعودی اثرونفوذ کی وجہ سے انقلابی راہنماوں اور تنظیموں پر ظلم و ستم ڈھایا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر استاد حبیب اللہ نے سعودی عرب کی طرف سے ہو رہے مظالم ہر عالمی تنظیم کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی اس پر خاموش ہیں اور کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬