رسا نیوز ایجسنی کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے امام خمینی (ره) کے رحلت کی مناسبت سے نجف شرف کے حسینیہ حسن المجتبی علیہ السلام میں مراجع کرام کے نمایندہ و امام جمعہ و سایستداران اور مذہنی و سماجی شخصیت کی شرکت کے ساتھ منعقدہ کانفرنس میں بیان کیا : مدت تاریخ میں مختلف اسلامی تحریک نے اسلامی شریعت کے نفاذ کے راہ میں مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کیا ، لیکن امام خمینی (ره) اس مشکلات میں کامیابی حاصل کی ۔
انہوں نے امام خمینی (ره) کی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم پر اعتماد ، قومی شناخت کے بجائے اسلامی شناخت پر تاکید ، ایرانی عوام عرب ، کرد ، ترکمن ، شیعہ ، مسلمان و عیسائی سمیت تمام ایرانی عوام کے ساتھ اسلامی اتحاد کے توسط و قومی تعصب سے دوری اور اسلامی اتحاد کے ساتھ مذہبی شناخت امام خمینی (ره) کی تحریک کی ایک اہم خصوصیت ہے ۔
نجف اشرف کے امام جمعہ نے وضاحت کی : امام خمینی (ره) ہمیشہ قانون کی پابندی اور ڈیکٹیٹری کے سامنے تسلیم نہ ہونے کی تاکید کی ہے ۔ امام خمینی (ره) ایک پر امن انقلاب کے ذریعہ شاہ کے تختہ کو پلٹ دیا ۔ انہوں نے موجودہ زمانہ کو عوامی زمانہ جانا ہے کیوں کہ وہ اکثریت میں ہیں ۔
حجت الاسلام قبانچی نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : پوشیدہ نہ رہے کہ امام خمینی رہ نے حجاب کے ساتھ خوتین کا سماجی میدان میں حاضر ہونے اور ان کو اس میدان میں کنارہ نہ کرنے کی بہت تاکید کی ہے اور حقیقی اسلام کو بیان کیا ۔