12 June 2019 - 15:57
News ID: 440584
فونت
همدان کے امام جمعہ:
صوبہ ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے کہا: ہمارا جھگڑا امریکا کی قوم و ملت سے نہیں تھا اور نہ ہے بلکہ امریکا مردہ باد کا نارہ ، امریکا کے موجودہ سیاستمداروں کی سامراجی سیاستوں سے مقابلہ کی نشانی ہے ۔

رسا  نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر ہمدان سے رپورٹ مطابق، صوبہ ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله شعبانی نے گذشتہ روز ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انفال کے لغوی معنی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انفال کو کلمہ نفل سے بنایا گیا ہے اور کثرت کے معنی میں ہے ، اسی بنیاد پر واجب کے علاوہ نمازوں کو نافلہ کہا جاتا ہے ۔

انہوں نے اپنی بات کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے اموال کی تشریح کی اور کہا: اموال کی تین حالت اور قسم ہے کہ اس کی پہلی حالت ذاتی اموال ہیں کہ جس کا مالک ہرانسان ہے ۔

همدان کے امام جمعہ نے مزید کہا: مال کی دوسری قسم عمومی اور سماجی مال ہے کہ جس کی خود تین قسمیں ہیں ، ایک وہ ہے جس کا کوئی شخص یا فرد مالک نہیں ہے کہ جیسے گلیاں ، روڈیں وغیرہ وغیرہ ، دوسرے وہ مالک جس کا استعمال ممکن ہے جیسے پرندے وغیرہ اور تیسری قسم کو انفال کا نام دیا جاتا ہے کہ جو تمام مسلمانوں سے متعلق ہے مگر اس کا کنٹرول اور مدیریت اسلامی حکومت کے ہاتھوں میں ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انفال کے استعمال میں اسلامی حکومت کے اختیارات بھی محدود ہیں کہا: زمیں اور پہاڑ فطری منابع کا حصہ ہیں کہ جس کا کوئی معین انسان مالک نہیں ہے اور اس کے استعمال میں اشکال ہے حتی حکومت اسلامی کے استعمال کے بھی خاص شرائط ہیں کہ جس کا ہماری فقہ میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ 

صوبہ ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اپنی بات کے سلسلے کو اگے بڑھاتے ہوئے اطاعت کو ایمان کے تحقق پانے کا زمنیہ جانا اور کہا: حقیقی ایمان کی مقدار اور گہرائی ، خدا ، رسول اور امام علیھم السلام کی اطاعت کی مقدار میں پنہاں ہے ۔  

انہوں نے یاد دہانی کی: ہرگز ایک طرفہ ایمان نہیں ہوتا اس معنی میں کہ خدا کی اطاعت دوسروں کی عدم اطاعت کے برابر ہو، اور یہ مطلب وہی تولی یا تبرا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے ایک وقت میں خداوند متعال اور دوسری طاقتوں کی اطاعت کو نامناسب عمل جانا اور کہا: دین میں خاموشی اپنانے والے میدان عمل میں باطل کے پلیٹ فارم پر ہیں کیوں کہ اگر دین میں مخالف گوشہ پر نگاہ نہ رکھی جائے تو ایمان کا نام نہیں دیا جاسکتا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: حقیقی ایمان ہی وہ ہے جہاں مخالف نظریات کو جگہ ملتی ہے اور اگر یہ اتفاق رونما نہ ہو تو امریکا مردہ باد کا نارہ بھی مٹ جائے گا اور فراموشی کے نظر ہوجائے گا ۔

صوبہ ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے کہا: ہمارا جھگڑا امریکا کی قوم و ملت سے نہیں تھا اور نہ ہے بلکہ امریکا مردہ باد ، امریکا کے موجودہ سیاستمداروں کی سامراجی سیاستوں سے مقابلہ کی نشانی ہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: جب تک دوسروں اور خدا کے مخالف موضوعات کا انکار نہ کیا جائے حقیقی ایمان تک دسترسی نامکن ہوگی اور اسی بنیاد پر زیارت عاشوراہ میں پہلے لعن کی جاتی ہے اور پھر سلام کیا جاتا ہے ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬