علی شمخانی :
اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوگی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر ایران کے نمائندے اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے سیکورٹی سے متعلق بین الاقوامی دسواں اجلاس کی شرکت کے لیے روسی کے دورے اپنی ایک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی عسکری جنگ کا امکان نہیں ہوگی اور واشنگٹن ایک جنگ کو ہوا دے رہا ہے جس کا مقصد ایرانی عوام پر ضربہ لگانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سوچتا تھا کہ اس اقتصادی جنگ کے ساتھ ایرانی قوم کو گھٹنے تیکنے پر مجبور کرسکتا ہے لیکن ایرانی عوام نے اپنی بہادری اور مزاحمت کے ساتھ ان کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔
شمخانی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ایرانی عوام ایک بار پھر امریکی پابندیوں کو موقع سے تبدیل کریں گے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے