![](/files/ur/news/2019/6/27/7529_450.jpg)
رسا نیوز ایجسنی کے نجف اشرف کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے سفیر ياكوب براد نے نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے نجف اشرف میں ملاقات و گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں بیان کیا : نجف اشرف میں دینی مرجعیت انسانی مفاہیم کو مضبوط اور اس کو کامیاب بنانے میں مفید کردار ادا کرتے ہیں ، عوام کے درمیان رابطہ سیاسی و شخصی مصلحت سے جدا ہونا چاہیئے اور صحیح انسانی مفاہیم کو معاشرے میں فروغ دینا چاہیئے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی تاکید کی ۔
رومانیہ کے سفیر نے بھی نجف اشرف کا سفر کرنے اور وہاں مراجع کرام سے ملاقات و گفتگو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : دینی مرجعیت عراقی معاشرے میں باپ کا کردار ادا کرتے ہیں ۔
اسی طرح یاکوب براد نے امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی روضہ مبارک کی زیارت کی اور بیان کیا ہے کہ معنوی روحانیت امیرالمومنین (علیه السلام) کے روضہ کی خصوصیت میں حاکم ہے کہ جو دنیا کے تمام مقدس مقامات خاص کر عیسائی مقامات سے فرق رکھتا ہے ۔