آیت الله نجفی :
نجف اشرف کے مرجع تقلید نے وضاحت کرتے ہوئے کیا ہے کہ مقدس مقامات کی زیارت نفس و معاشرے کی تربیت کے لئے ابتدائی منزل ہے ۔
رسا نیوز ایجسنی کے نجف اشرف کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں عراق کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے عراق اور بیرون عراق کے زائروں نے آفس میں ان سے ملاقات کی ۔
حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ شخصی اخلاقیات و اپنے رفتار کو بہتر بنانے کے لئے نفس کا حساب و کتاب کریں اور الہی حرام امور سے دوری اختار کرے ۔
انہوں نے وضاحت کی : انسان کو چاہیئے دین کا محافظ ہو اور اسلامی اصول اور سیرہ اہل بیت علیہم السلام سے ماخذ فکر سے تمسک اختیار کریں کیوں کہ وہ حقیقی اسلام کے نمونہ و آیڈیل ہیں ۔
مرجع تقلید نے وضاحت کی : مقدس مقامات کی زیارت مومنین کے لئے ایک بہترین موقع ہے تا کہ وہ اپنے اخلاق کو سدھار سکیں اور گناہوں سے دوری اختیار کریں کیوں کہ یہ مقدس مقامات نفس و معاشرے کی تعمیر کے لئے ابتدائی راستہ ہو ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے