14 July 2019 - 16:18
News ID: 440800
فونت
مام رضا علیہ السلام کے حرم سے وابستہ میڈیکل ٹیم کے خدّام نے اعلان کیا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ زکزاکی کا نائیجیریا جاکر یا ایران میں انہیں لاکر معائنہ اور علاج کرنے کے لئے تیارہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے محبوب اور اسیر قائد شیخ ابراہیم زکزکی کی انتہائی افسوسناک حالت اور تیزی سے بگڑتی ہوئی جسمانی صورتحال دنیا کے ہر بیدار ضمیر انسان کو غم زدہ اور متاثر کررہی ہے ۔

کسی بھی انسان کے بنیادی حقوق اور اس کی عزت نفس کی پامالی خاص طورپر " جب وہ شخص نحیف و لاغر و مجروح بھی ہو اور بے حد دشوار حالات اور شدید بیماری کے عالم میں اسیری کی صعوبتیں برداشت کررہا ہو تو ایسے میں انسانی جذبات شدید طور پر مجروح ہوتے ہیں اور اسے فوری طور پر مدد پہچانے کی کوشش کرنے کی ہماری ذمے داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

ہم امام رضا علیہ السلام کے حرم سے وابستہ میڈیکل ٹیم کے خدّام  نے اس آیت بسم الله الرحمن الرحیم «وَ مَنْ أَحْياها فَكَأَنَّما أَحْيَا النّاسَ جَميعاً » (مائده/ 32) " اور جس نے ایک انسان کی زندگی کو بچایا اس نے گویا سارے انسانوں کو زندگی کو بچایا۔" کی پیروی کرتے ہوئے، اپنے انسانی فرائض پر عمل کرتے ہوئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم اس ممتاز عالم دین کا نائیجیریا جاکر یا ایران میں انہیں لاکر معائنہ اور ان کا علاج کرنے کے لئے تیارہیں۔

ہم حکومت نائیجیریا اور تمام متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری میڈیکل ٹیم کو ان تک پہنچنے اور ان کا علاج کرنے کی سہولت فوری طور پر فراہم کرے ۔

ہمیں امید ہے کہ اس طرح اس عظیم اور بزرگ عالم دین کے بنیادی ترین حقوق کی پامالی کو روکنے اور ان کا علاج و معالجہ کرنے نیز ان کی صحت کی بحالی کی کوشش انجام دے سکیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬