رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے باضباطہ طور پر کہا ہے کہ اب تک ایرانی کے کسی ڈرون کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن عناصر کے پاس اس حوالے سے کوئی ایسی ویڈیو ہے تو اسے ثبوت دینے کیلئے دیکھا دیں۔
بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ آج کے زمانے میں کوئی بھی بغیر ثبوت کے باتوں کو نہیں مانتا ہے۔
پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ایرانی ڈرون نے قریب 3 گھنٹے 40 منٹ کے دوران خلیج فارس پانیوں کے اوپر اڑ رہا تھا اور خطی اور غیر خطی بحری جہازوں کی تصاویر کو بھی ہمیں بھیج دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی عوام اور عالمی رائے عامہ کو روشناس کرانے کیلئے ان تصاویر کے کچھ حصے کو دیکھایا۔
واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس نے 20 جون کو ملک کے جنوبی علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے جاسوس امریکی ڈرون کو کامیابی سے مارگرایا۔