25 July 2019 - 23:21
News ID: 440900
فونت
نجف اشرف کے ایک شیعہ عالم دین کو تشییع کے بعد حرم امیرالمومنین علی (ع) میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ نجف اشرف کے علماء میں سے آیت الله سید محمد رضا الخرسان کے جسم خاکی کو مراجع تقلید نجف اشرف ، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ اور حرم امام  علی علیہ السلام کے متولی ، خدام اور انتظامیہ نیز طلاب علوم دینی کی شرکت میں شھر نجف اشرف میں تشییع کی گئی ۔

مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے اس عظیم المرتبت عالم دین کی نماز جنازہ ادا کی ، اپ کو مسجد الخضرا کے کنارے اور آیت الله العظمی سید ابوالقاسم خوئی کے بغل میں دفن کردیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی اس عظیم المرتبت عالم دین کے انتقال پر ان کے گھرانے کو تعزیت پیش کرتی ہے اور خداوند متعال سے آپ کے لئے مغفرت و رحمت الھی کی خواہاں ہے ۔

واضح رہے کہ آیت الله سید محمد رضا الخرسان نے گذشتہ منگل کے روز 90 سال کی عمر میں اس دارفانی کو الوداع کہدیا ۔

آپ مرجع تقلید عظیم الشان آیت الله العظمی سید ابوالقاسم خوئی کے قریبی اور شاگرد خاص تھے کہ جنہوں نے دین اسلام ، مذھب شیعہ اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کی خدمت میں عمر گزاری ، اپ حوزہ علمیہ نجف اشرف کی سپریم کونسل کی رکنیت اور شعبان سن 1991 عیسوی کے انقلاب کی رھبری کے لئے آیت الله العظمی سید ابوالقاسم خوئی کی جانب سے منسوب کئے گئے تھے ۔

آیت الله سید محمد رضا الخرسان کے فرزند سید محمد جواد الخرسان سن 1982 عیسوی میں ظالم صدام حسین کی بعث پارٹی کے افراد کے ہاتھوں شھید کردئے گئے تھے اور اپ کا جنازہ آیت الله سید محمد رضا الخرسان کو نہیں دیا گیا تھا ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬