27 July 2019 - 18:07
News ID: 440901
فونت
مرجع تقلید تقلید نجف اشرف عراق نے داعش کے ہاتھوں جلد ہی آزاد شدہ علاقے موصل میں صلح و یکجہتی اور مسالمت آمیز حیات کے تحفظ پر تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ موصل عراق کے بعض میڈیا اہل کاروں ، طلبا اور مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله سید محمد سعید سے ملاقات اور گفتگو کی  ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں صلح و یکجہتی اور مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے نیز ایک دوسرے سے گہرے تعلقات قائم کرنے اور احترام کی کی تاکید کی اور کہا: ہر وہ عمل جو عراق میں ایک دوسرے کو مد مقابل لانے اور جوش دلانے کا سبب بنے ، سے اجتناب کیا جائے ۔

انہوں نے ملکی مفادات کو دیگر مفادات پر مقدم کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ قوم و ملک کے عقلاء ملک کو فتنوں سے دور کرنے کے لئے ہر وسیلہ سے استفادہ کریں اور پوری کوشش کریں ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬