28 July 2019 - 19:40
News ID: 440916
فونت
ہادی العامری :
عراق کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد الفتح نے دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے آل حلیفہ حکومت کا انجام عراق اور لیبیا کے آمروں جیسا ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے دوبحرینی نوجوانوں کو پھانسی دے کے شہید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین شاہی حکومت کا انجام بھی وہی ہوگا جو عراق میں صدام کا اور لیبیا میں قذافی کا ہوا ہے۔

ہادی العامری نے واضح کیا کہ بحرینی نوجوانوں کے خلاف ایسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے استعمال سے اس ملک کے عوام میں اسلامی اصولوں اور قدروں کی پاسدارای کا جذبہ اور بھی قوی ہوگا۔

قبل ازیں عراق کی تحریک نجبا اور حزب اللہ عراق نے بھی بحرینی حکومت کے ہاتھوں دو نوجوانوں کو پھانسی دے کر شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے احمد الملالی اورعلی العرب نامی دو نوجوانوں کو ہفتے کی صبح پھانسی دے کر شہید کر دیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬