رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی نے خیرین اور غدیر کے پروگرام فعال افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غدیر کو شیعوں کے لئے باعث فخر جانا اور کہا: امیرالمؤمنین علی علیہ السلام سے متعلق اس جلسہ میں میری شرکت ہمارے لئے باعث فخر ہے ، ہم نے اس جلسہ میں آیت اللہ جنتی کے بیان سے بخوبی استفادہ کیا ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فقہ اسلامی میں اقتصاد کا اہم کردار ہے ، انہوں نے ملک کے موجودہ اقتصادی حالات اور پابندیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جن لوگوں کے اقتصادی حالات بہتر ہیں اور مدد کرسکتے ہیں ، خدا راہ کی میں انفاق کریں ، البتہ بہت ساری شخصیت ایسی ہیں جو مال تو کیا جان سے بھی گذر جاتی ہیں، اس کا کھلا نمونہ ملک کا حالیہ سیلاب ہے کہ ملک کے اکثر علاقہ کی عوام نے سیلاب زدہ افراد کی مختلف زاویہ سے امداد کی اور اپنی انسانیت کو ثابت کردیکھایا ۔
حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی نے اجلاس میں حاضر خیرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اپ خیرین ، مولی امیرالمؤمنین علی علیه السلام سے معاملہ کرتے ہیں ، ایسی شخصیت جس ایک لقب " قسیم النار و الجنه" ہے ، اپ محشر میں اپنے شیعوں اور محبوں کا دست گیری کریں گے ، لہذا ہمیں اس دن کے بارے میں غور کرنا چاہئے جس دن اس دنیا سے ہمارے تعلقات ختم ہوجائیں گے ۔/۹۸۸/ ن