رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیاکہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور ایران میں عیدالاضحی 12 اگست 2019 پیر کے روز ہوگی۔
پاکستان میں ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں ملک بھر سے 72 مقامات سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
ہندوستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ 2اگست جمعہ کے روزماہ ذی الحجہ کا چانددہلی کے علاوہ بہار، بنگال،جھارکھنڈمیں نظرآگیا, لہٰذا یکم ذی الحجہ 3/اگست 2019 ء ہفتہ کے روز ہے اور عیدالاضحی 12 اگست 2019 پیر کے روز ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کاچاند گزشتہ روز نظر آگیا تھا، اور سعودی سپریم کورٹ کے مطابق حج کا اہم رکن وقوف عرفات 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا اور سعودی عرب میں عید الاضحی 11 اگست بروز اتوارکو منائی جائے گی۔