02 August 2019 - 16:03
News ID: 440961
فونت
مرجع تقلید عراق حضرت ایت اللہ شیخ محمد یعقوبی کی جانب سے نجف اشرف میں «امام محمد تقی الجواد(ع) جوانوں کیلئے ائڈیل» اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، «امام محمد تقی الجواد(ع) جوانوں کیلئے ائڈیل» نظریاتی اور ثقافتی اجلاس، آیت الله شیخ محمد یعقوبی کے ریسرچ سنٹر اور ادارہ « تہذیبی نظریات» کی جانب سے شھر نجف اشرف میں منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں مسلم علماء اور مفکرین ، نیشنل یونین آف کردستان کے جنرل سکریٹری کے نمائندہ ، مذھبی شخصیتیں ، عرب اور کرد یونیورسٹیز کے تعلیم یافتہ افراد اور ثقافتی میدان میں سرگرم عمل شخصیات نے شرکت کی ۔

حجت الاسلام شیخ عماد الازیرجاوی نے اس اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کو امام محمد تقی الجواد (علیه السلام) کی تاریخ زندگی کے مطالعہ پر زور دیا اور کہا: امام محمد تقی الجواد (علیه السلام) کی سیره، امامت، احادیث، اعمال، علم، اخلاق، شہرت اور تاریخ ، کمسنی کے باوجود عظیم معجزہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: امام محمد تقی الجواد (علیه السلام) کی حیات دیگر ائمہ معصومین علیھم السلام کی طرح ، امامت، ولایت، علم و معرفت کے میدان میں جوانوں کے لئے درس ہے ۔

شیخ الازیرجاوی نے یاد دہانی کی: حضرت آیت الله شیخ محمد یعقوبی کے دفتر نے ابھی تک دسیوں اجلاس عراق کے مختلف صوبوں میں منعقد کئے ہیں اور 300 کتاب زیور طبع سے آراستہ کیا ہے ۔

اس اجلاس میں عرب اور کرد زبان مفکرین اور صاحبان نظر نے مختلف موضوعات پر تقریریں کی ۔

حاضرین اور اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے آخر میں حضرت آیت الله شیخ محمد یعقوبی کے دفتر اور ادارہ « تہذیبی نظریات کے سربراہ ڈاکٹر احمد البرزنجی کا اس اجلاس کی بہ نسبت شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ آیت الله شیخ محمد یعقوبی 17 ربیع الاول سن 1380 ھجری قمری ۹ ستمبر سن  1960 عیسوی کو جمعہ کے دن فجر کے وقت ایک علمی اور دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے ۔

انہوں نے ابھی تک مختلف موضوعات پر متعدد کتابیں تحریر کی ہیں اور ان مسائل کو " فقه الخلاف" کے عنوان سے 45 موضوعات پر شامل 7 جلدی کتابوں کے مجموعہ کی شکل میں نشر کیا ہے ، اپ نے اپنے اثر میں حوزہ علمیہ نجف اشرف اور قم کے ماضی اور عصر حاضر کے بزرگان دین کے نظریات کو یکجا کیا ہے ۔

اپ " سبل السلام " نامی علمی کتاب کے مالک ہیں کہ جس کی پہلی جلد سن 1430 هجری قمری 2009 عیسوی میں نشر کی گئی ، یہ کتاب احکام عبادات کے موضوع پر لکھی گئی ہے اور بارہا و بارہا زیور طبع سے آراستہ کی گئی ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬