11 August 2019 - 22:11
News ID: 441034
فونت
محمد رعد :
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے اعلی اہلکار نے کہا :لبنانی عوام اسرائیل کی ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے اعلی اہلکار محمد رعد نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حزب اللہ لبنان بھی ملکی اور قومی دفاع کے لئے مکمل طور سے آمادہ ہے۔

محمد رعد نے لبنانی عوام کے درمیان ہمدلی اور محبت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ہماری کمین میں بیٹھا ہوا ہے اور وہ ہمارے درمیان اختلافات ڈالنے کے لئے دن رات تلاش و کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام اسرائیل کی ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ اس پہلے بھی اسرائیل کو مختلف محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ جب تک تباہ نہیں ہوگا اپنے ناپاک ارادہ سے باز نہیں آئے گا ، ۳۳ روزہ جنگ ہو یا ۲۲ روزہ جنک یا ۱۲ روزہ ہر جنگ میں صیہونی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬