نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اس ملک کے شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی علاج کے لئے ہندوستان جانے کی تائید وتصدیق کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی علاج معالجے کے لئے ہندوستان گئے ہیں۔
جانے نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ زکزاکی علاج کے لئے ہندوستان روانہ ہونے کے لئے ابوجا ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ 184 ہندوستانی، ایرانی،لبنان، عراقی،افغانستانی، پاکستانی اور شامی ڈاکٹروں نے شیخ زکزاکی کی صحت و کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
گذشتہ ہفتہ نائجیریا کی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی ۔
یاد رہے کہ نائجیریا کی حکومت نے 13 دسمبر 2015 میں بقیۃ اللہ امامبارگاہ پر حملہ کرکے شیخ زکزاکی کو زخمی کردیا تھا اور انھیں گرفتار کرکے قید کردیا نائجیریا کی حکومت نے اس حملے میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ نائجیریا کی حکومت کی شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔