‫‫کیٹیگری‬ :
21 August 2019 - 10:57
News ID: 441107
فونت
بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکز IARC کے تعاون سے میڈیا میں اسلام کے درست تصور کو پیش کرنے کے حوالے سے اٹلی کے شہر " ریمینی" میں نمایش منعقد کی گئی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی watan-m۳k.com سے رپورٹ کے مطابق، مذکورہ نمائش میں ورلڈ اسلامک الائینس کے سیکریٹری جنرل

«محمد بن عبدالکریم العیسی» شریک تھے جنہوں نے نمایش کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں اٹلی کی انجمن دوستی اقوام کے ڈایریکتڑ «امیلیا گوارنری» سمیت دیگر سفارت کار اور اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC کے نمایندے کا کہنا تھا: اس نمائش کا مقصد مغربی میڈیا کے برعکس اسلام کے پرامن اور پیار بھرے چہرے اور پیغامات کو پیش کرنا ہے۔

اس تصویری نمایش میں مذکورہ ادارے کی دنیا بھر میں سرگرمیوں کا اجاگر کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC، اسلامک ورلڈ الائنس سے وابستہ ادارہ ہے جو مدارس و مساجد کی تعمیر، فنی مراکز اور پناہ گزینوں کی امداد رسانہ و دیگر آفات میں تعاون کے حوالے سے کام کررہا ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬