21 August 2019 - 11:28
News ID: 441110
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
مرجع تقلید قم حضرت آیت‌ الله مکارم شیرازی نے جوان نسل کے لئے غدیری معارف بیان کئے جانے کی تاکید اور کہا کہ غدیر تاریخ اسلام کا اہم ترین عنوان ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت‌ الله ناصر مکارم شیرازی نے عید غدیر خم کے موقع پر پیدل مارچ میں شرکت کی ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس پروگرام میں جو حرم حضرت معصومہ(س) سے مسجد مقدس جمکران تک منعقد ہوا ، صحافیوں اور رپورٹرس سے مختصر گفتگو کے دوران دنیا کے ولایت مداروں کو عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کی ۔

اس مرجع تقلید نے عید سعید غدیر خم کے موقع پر پیدل مارچ کے اہتمام کو قابل تحسین عمل جانا اور کہا: اس طرح کے پروگرام ہر سال منعقد کئے جائیں تاکہ غدیر جوان نسلوں کے لئے واضح و روشن رہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غدیر تاریخ اسلام کا اہم ترین عنوان ہےغدیری معارف بیان کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: نبی مکرم اسلام حضرت محمد مصطفی(ص) کی بعثت، تاریخ اسلام کا اہم ترین واقعہ ہے کہ اگر خاموشی کے حوالے کردیا گیا تو فراموشی کے نذر ہوجائے گا ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے واقعہ غدیر کو اہل سنت کے مورد تائید جانا اور کہا: بعض دشمن عناصر نے غدیر کو خدشہ دار کرنے کی بہت کوشش کی، حتی بعض نے یہ بھی کہا کہ غدیر شیعوں کا من گڑھت واقعہ ہے ، جب کہ اہل سنت کتابیں غدیر کی روایتوں سے بھری پڑی ہیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬