21 August 2019 - 21:20
News ID: 441113
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
سرزمین نجف اشرف کے مرجع تقلید نے بیان کیا: مذھب اهل بیت(ع) تنہا وہ مذھب ہے جو اپنے دامن میں دنیا و آخرت میں انسان کی سعادت کی ضمانت لئے ہوئے ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے آیت الله شیخ بشیر نجفی نے شھر بابل کے شیعہ اور اس صوبہ کے بعض ذمہ داروں سے ملاقات میں کہا: ہر مسلمان پر واجب ہے کہ اپنی تربیت اور معاشرہ کی اصلاح کے ذریعہ موجودہ حالات میں بہتری لائے اور ان میں تبدیلیاں پیدا کرے ۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس شیعہ مرجع تقلید نے یاد دہانی کی: خود سازی و اپنے نفس کی تربیت ، معاشرہ کی اصلاح کا سبب ہے کہ جس کے نتیجہ میں تمام میدانوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔

آیت الله بشیر نجفی نے اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کو روزانہ اپنے اعمال کے محاسبہ کی نصحیت کی اور کہا: خاندان عصمت و طهارت اهل بیت(ع) کا مذھب ، تنہا وہ مذھب ہے جو خدا کی رضایت کا سبب اور دنیا و آخرت میں انسان کی سعادت کی ضمانت لئے ہوئے ہے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬