رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله یعقوبی نے عید غدیر خم کے موقع پر حرم امیرالمومنین علی علیہ السلام پہونچ کر اپ سے تجدید بیعت کی ۔
واضح رہے کہ حضرت آیت الله یعقوبی نے اس سے پہلے بھی اپنے صادر کردہ بیانیہ میں مومنین سے روز عید غدیر خم کے احیاء اور اس کے پروگراموں میں شرکت کی درخواست کی تھی ۔
۱۸ ذی الحج روز عید غدیر خم ، شیعوں کی عظیم عید کا دن ہے ، روایتوں کی بناء پر۱۸ ذی الحجہ سن ۱۰ ھجری کو رسول اسلام اسلام (ص) نے خدا کے حکم سے امام علی(ع) کو مقام خلافت و امامت پر منصوب کیا ، واقعہ غدیر خم سن ۱۰ھجری کو سرزمین غدیر خم پر رونما ہوا ۔
شیعہ احادیث میں عید غدیر خم کے لئے عیدُ اللهِ الاکبر (خدا کی عظیم)، اهل بیت محمد(ص) کی عید ، اور اشرف الاعیاد ( شریف ترین عید) کے نام سے یاد کیا گیا ہے ۔/۹۸۸/ ن