21 August 2019 - 12:47
News ID: 441112
فونت
حجت الاسلام والمسلمین پناهیان:
حوزه علمیہ قم کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ولایت پر استوار حکومت میں پابرہنہ اور سادے لوگ قدرت کی اساس ہیں کہا: مغربی جمھوریت کا نارہ عوام فریبی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ قم کے استاد اور ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین علی رضا پناهیان نے گذشتہ شب عید الله الاکبر، غدیرخم کی مناسبت سے مسجد جامع غدیر میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا:ملت اسلامیہ کی سب بڑی عیوں میں سے عید ، عید غدیر ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عید غدیر کاملا سیاسی عید ہے کہا: عید غدیر ، فقط جزبات و محبتوں کی عید نہیں ہے کیوں کہ اگر یہ طے تھا کہ لوگ فقط امام علی علیہ السلام سے محبت کریں تو غدیر کے اتنے دشمن پیدا نہ ہوتے  ۔

حجت الاسلام والمسلمین پناهیان نے مزید کہا: اگر طے یہ نہ تھا کہ حضرت امام علی(ع) معاشرہ کے سیاسی مسائل میں مداخلت کریں تو یقینا ان کے اس قدر دشمن پیدا نہ ہوتے کہ حضرت ۲۵ سال تک خانہ نشین ہوتے ۔

حوزه علمیہ قم کے استاد نے امام علی(ع) کی غربت کے اسباب کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر امام علی علیہ السلام کے طرز حکومت سے عصر حاضر کے لوگوں کو اشنا کرایا جاتا تو بہت سارے لوگ ، شیعہ مذھب کی جانب چلے اتے ۔

حجت‌ الاسلام والمسلمین پناهیان نے ولایت مدار اور جمہوری حکومت کے درمیان موجود فرق کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایک جمہوری حکومت کی بنیاد اور اساس ، عوام فریبی پر رکھی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: جمہوریت کے مرکز میں فرانس کے عوامی مظاھرے اس بات کی دلیل ہیں کہ انسان جھوٹے نارے کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دے سکتا ہے اور ان سے ووٹ حاصل کرسکتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین پناهیان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ در حاضر مغربی عوام اپنے سیاسی افراد کے نارے اور وعدوں سے ناامید ہوچکی ہے کہا: جہوری حکومت میں سیاستمدار افراد عوام کے ووٹ کسی بھی قیمت میں دریافت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ولائی حکومت میں حکمراں اور ذمہ دار طبقہ نہ فقط عوام کو دھوکہ نہیں دیتا بلکہ اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ حکومت سے عوام کی حمایت عقل و منطق ، یقین اور ہوشیاری پر استوار ہو ۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: جمہوری حکومت میں سیاسی افراد، پس پردہ سیاسی پابندیاں رکھتے ہیں جبکہ ولایت مدار حکومت میں اصل و بنیاد انسانوں کو ہوشیار و بیدار کرنا ہے ، لہذا ولایت مدار حکومت میں لابی گری کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ولایت مدار حکومت میں عقلانیت کا دور دورہ ہے ، یہ حکومت جہاں محروموں کی حامی ہے وہیں سرمایہ داری کی مخالف نہیں ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین پناهیان نے ولایت مدار حکومت اور جمہوری حکومت کے مقاصد کی جانب اشارہ کیا اور کہا:  ولایت مدار حکومت میں عوام ترقی مد نظر ہوتی ہے جبکہ جمہوری حکومت میں عوام کی ترقی بے معنی ہے ، ولایت مدار حکومت میں مسائل لوگوں کے ذریعہ حل کئے جاتے ہیں جبکہ جمہوری حکومت میں اس کی کوئی حیثت نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ولایت مدار حکومت میں سیاستمدار افراد عوام کی مدد کرتے ہیں کہ وہ فیکٹریاں بنائیں نہ یہ کہ خود فیکٹری بنائیں اور سود خوری کریں ۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: ولایت مدار حکومت میں لوگ ولایت کے عاشق ہوتے ہیں اور اپنے پورے وجود سے ولایت کے لئے کام کرتے ہیں مگر جمہوری حکومت میں ایسا نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬