‫‫کیٹیگری‬ :
21 August 2019 - 12:04
News ID: 441111
فونت
آیت الله کاظم صدیقی:
ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی امام جمعہ نے امام علی علیہ السلام کو خدا کے اسم اعظم ، اس کی جلالت اور اس کے جمال کا مظھر جانا اور کہا: روز غدیرخم ، قرآن اور دین الهی کو تحریف اور نابودی سے نجات کا دن ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی امام جمعہ آیت الله کاظم صدیقی نے گذشتہ شب عید غدیر خم کی مناسبت سے مسجد جامع غدیرخم تہران میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: روز غدیرخم ، قرآن اور دین الهی کو تحریف اور نابودی سے نجات کا دن ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے رسول خدا(ص) کے بعد امت اسلامیہ کو بلا سرپرست نہ چھوڑا اور امام حضرت علی علیہ السلام کو ملت اسلامیہ کے ولی اور امام کے عنوان سے معین کیا ہے، کہا:علی خدا کے اسم اعظم ، اس کی جلالت اور اس کے جمال کا مظھر ہیں ۔

آیت الله صدیقی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قران کریم کی اکثر و بیشتر ایتیں حضرت امام علی علیہ السلام کے سلسلہ میں گویا ہیں کہا : قرآن کریم کی حقیقت اور باطن ، امام علی(ع) ہیں کیوں کہ حضرت(ع) کا ارشاد ہے کہ میں قران ناطق ہوں ۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا: ابن عباس سے منقول ہے کہ قران کریم کی ۳۰۰ ایتیں امام علی(ع) کی شان میں نازل ہوئیں کہ ان میں سے ۴ ایتیں، امیرالمومنین علی علیہ السلام کو رسول اسلام(ص) کی جانب سے امامت و ولایت و خلافت حوالے کئے جانے پر گویا ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: روایت ہے کہ امام علی(ع) اپنی ولایت کا اقرار کرنے والوں کو اپنے ساتھ جنت میں لے جائیں گے اور باقی تمام لوگ جہنم میں ڈالے جائیں گے ، تو پھر کون عاقل انسان ہے جو خود کو جنت سے محروم کرے ۔

آیت الله صدیقی نے تبلیغ و ابلاغ کے مفھوم اور معانی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خداوند متعال نے مسئلہ امامت کے سلسلہ میں پیغمبراکرم(ص) کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بَلِّغ؛ اس ایت کے حوالے سے غدیر کے پیغام کی تبلیغ میں روز و شب بے معنی ہے یعنی اس کی مستقل تبلیغ کی جائے یہاں تک یہ پیغام موجودہ اور آئندہ کی نسلوں تک پہونچ جائے ۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ غدیر انسانی حیات کی دلیل ہے کہا: امیرالمومنین علی(ع) کی ولایت، قران کریم اور اصل توحید کے ہم پلہ ہے کیوں کہ دین کی روح و جان ، امیرالمومنین علی(ع) کی ولایت سے منسلک ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن کی دشمنی نماز و روزہ اور دیگر احکام سے نہیں ہے بلکہ اس کی دشمن ولایت سے ہے کہا: ولایت کا وجود دشمنوں کی ناامیدی کا سبب اور شیعوں کی امید ہے کیوں کہ یہ ولایت ہے جو مسلمانوں کے وجود کی محافظت کرتی ہے ، انہیں قدرت عطا کرتی ہے اور دشمن کے لئے مایوسی لاتی ہے ۔

آیت الله صدیقی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ ، منافقوں کے نفوذ کی بہ نسبت ہوشیار رہیں کہا: اگر درحال حاضر ہمارا معاشرہ اقتصادی مشکلات سے روبر ہے تو اس کی جڑ ولایت مدار افراد نہیں ہیں بلکہ اس کی بنیاد غیرولائی نفوذی افراد ہیں جنہوں نے مشکلات پیدا کی ہیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬